امامیہ کالونی لاہور میں عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے تمام لوکل تنظیموں اور ایم ڈبلیوایم کی عالیشان ریلی کا انعقاد

19 ستمبر 2024

وحدت نیوز (لاہور) امامیہ کالونی لاہور میں عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے تمام لوکل تنظیموں اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے باہمی اشتراک سے ایک عالیشان ریلی کا انعقاد،ریلی میں سینکڑوں لوگوں کی  شرکت امامیہ کالونی میں لوکل تنظیموں اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے باہمی اشتراک سے عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت ایک عالیشان مشترکہ ریلی کا انعقاد ۔

ریلی میں تمام مکاتب فکر اور مسالک کی جید شخصیات ،دانشمند ،علماء کرام ، ماتمی ونوحہ خوانوں کے سالاراور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی ہر سال کی طرح اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی امامیہ کالونی کی جامع مسجد امامیہ کربلائے امامیہ کالونی پراختتام پذیر ہوئی ریلی کی روٹ پر سارے راستے ریلی کا استقبال کیا گیا تھا ۔مکتب اہلبیت ؑکی جانب سے راستے میں دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں ۔ ریلی میں شریک علمائے کرام اور زعمائے قوم نے اپنے مکتب اور مسلک کی ترجمانی کرتے ہوئے شرکائے ریلی سے خطابات بھی کیے ۔

 صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین نے اپنی جماعت اور مکتب کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جس ہستی کی ذات پر جمع ہوئےہیں ۔یہی ہمارے آخری نبی خاتم النیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ذات گرامی ہے ۔آج کا دن بہت بابرکت دن ہم سب اکھٹے ہیں ۔ آئیں آج عہد کریں اسی طرح سارا سال ہم اپنے اپنے مسلک اور مکتب پر رہتےہوئے حضور سرور کائنات کی خاطرمتحد رہیں گے۔دشمن کی سازشوں میں نہیں آئیں ۔اگر ہم حضور کی ذات پر اکھٹے ہوجاتے ہیں تو پھر آل رسولﷺ پر کیوں نہیں !یہ دشمن کی بہت بڑی سازش ہے جس نے ہمیں مسلکی بنیادوں پر الگ الگ کیا ہوا ہے ۔

 حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات کو محور مرکز بنا کر چلیں ہم کامیاب ہوجائیں گے ان شاءاللہ ۔ قرآن میں جس چیزکا کلمہ گو مسلمانوںسےتقاضا کیا گیا وہ وحدت مسلمین ہے ۔ آج دیکھیں فلسطین ، غزہ اور یمن میں جو کچھ ہورہا ہے یہ سب ہماری نااتفاقی کی بدولت ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح معنوں سیرت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔ ریلی میں موجود شرکاء لبیک یارسول اللہ ، نعرہ تکبیر ،نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری سے استقبال کرتے رہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree