وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی کابینہ کی آن لائن میٹنگ علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقدہوئی ۔سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری ،سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری سیاسیات ،سید اقبال حسین شاہ صوبائی نائب صدر ،سیدانوار زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری،برادر مظہر جعفری صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم، سیدفصاحت بخاری صوبائی سیکریٹری مالیات ،علامہ ڈاکٹرگلزار جعفری صوبائی سیکریٹری تربیت ، حاجی مشتاق ورک صوبائی نائب صدر ،رائے ناصر علی صوبائی سیکریٹری روابط ،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری نے آن لائن شرکت کی ۔
میٹنگ صوبائی شوری اجلاس کے انعقاد پرگفتگو کی گئی ۔کابینہ کے اجلاس میں اکثریت آراء سے فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی شوری کا اجلاس 23، 24 دسمبربروز ہفتہ ،اتوار کو صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گا ۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تمام ڈویژنل مسئولین کو پابند کیا گیا کہ وہ صوبائی سیکریٹری سیاسیات کے ساتھ ملکر ضلعی صدور کو آگاہ کریں کہ صوبائی کابینہ کے معزز اراکین کے دورہ جات کو بھرپور انداز میں کامیاب بنائیں ۔ اور جس ضلع کا وزٹ کیا جائے وہاں ضلعی صدور اپنی کابینہ کے ہمراہ موجود رہے ۔ البتہ وزٹ سے ایک دن پہلے ضلعی صدور کوآگاہ کیا جائے ۔ تاکہ صوبائی کابینہ کے اراکین کا دورہ مفید اور موثر بنایا جاسکے ۔ان شاءاللہ ۔