پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حلقہ PP-149 جناب حافظ ذیشان کی ایم ڈبلیوایم قائدین سے وحدت ہاؤس لاہور میں ملاقات

15 اپریل 2024

وحدت نیوز(لاہور) سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہورکی ٹیم کی خصوصی دعوت پر حلقہ PP-149 کےنامزد امیدوارجناب حافظ ذیشان جن کا انتخابی نشان گھوڑا ہے اپنے وفد کے ہمراہ صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب لاہور تشریف لائے ۔

 جہاں انہوں نے ایم ڈبلیوایم کی صوبائی اورضلعی کابینہ کے بعض معزز اراکین سے ملاقات کی اور حلقہ PP-149ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے پاس پہلی مرتبہ آیاہوں مجھے یقین ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی حمایت سے ہی میں اپنے حلقے میں جیت سکتاہوں ۔ سنیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خالصانہ کاوشیں ہم سب کے سامنے ہیں ۔ ہم تو یقین جانیں !انہیں اپنا لیڈر مانتے ہیں وہ ایک قومی مذہبی رہنما ہیں جو حق اور سچ کی آواز ہیں ۔ اچھے وقت میں سب کوشش کرتے ہیں ساتھ دیں مگر برے وقت میں جس طرح وہ میدان میں ڈٹے رہے ہم سمجھتے ہیں یہ ایک حسینیؑ کردار کے مالک ہیں ۔سنیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی وجہ سے پی ٹی آئی کے اندر بھی ایک حوصلہ پیدا ہوا ۔ ہم جتنا ان کا اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کریں کم ہے !۔

 سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ جب سے مجھے میری ضلع لاہور کی ٹیم نے بتایا کہ آپ ہمارے صوبائی سیکریٹریٹ تشریف لارہے ہیں میں نے اپنے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کو فورا اعتماد میں لیا اگر چہ وہ کوئٹہ بلوچستان وزٹ پر تھے مگر انہوں نے فوری طور مجھے کہا کہ 14 اپریل کو بلالیں ۔مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ وہ خود بھی آج اس ملاقات میں موجود ہیں۔ میری صوبائی اور ضلعی ٹیم پوری قوت کے ساتھ آپ کے حلقے میں جیسے آپ چاہیں گے ہم آپ کا ساتھ دیں گے ۔ ان شاءاللہ

آخر میں سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہمیں آج خوشی ہے کہ ہم آپ بھائیوں کو صوبائی سیکرٹریٹ میں ویلکم کررہیں ۔ درحقیقت جس بیانیہ کو لیکر آپ میدان میں نکلے ہیں یہ بیابیہ ہمارے بزرگوں(قائد شہیدؒ) کا ہے ۔ اور ہم اس بیانیہ میں اپنے ذمہ کا کام کر رہے ہیں ۔ یہی بیانیہ ہمارا اوآپ کا مشترک ہے ۔ہم اس بیانیے پر(کسی صورت غلامی قبول نہ کرنے ،پاکستانی سرزمین پر کسی بیرونی ملک کے اڈے قائم نہ کرنے ، آزاد خارجہ پالیسی اور داخلی خودمختاری کے بیانیے سے کسی طور روگردانی نہ کرنے، ملک پاکستان سے ظلم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی ،مسلم ممالک کے باہمی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنےاور ان تنازعات میں فریق بننے سے مکمل گریز کرنے، پاکستان کی داخلی وحدت، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے، پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور سیاسی، اقتصادی اور دفاعی خودانحصاری کے لئے مشترکہ جدوجہدکرنے، اسرائیل کے حوالے سے قائدِاعظمؒ کے فراہم کردہ رہنما اصولوں سے کسی طور روگردانی نہ کرنے، کشمیر و فلسطین پر قومی اخلاقی نکتہ نظر سے کسی قسم کا انحراف نہ کرنے، پاکستان دینا کے تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات کو استوار کرنے، ملکی معاملات میں غیرملکی مداخلت کو روکنے)،آپس میں متحد اور متفق ہیں ۔ہم پاکستان کی سالمیت ،آئین کی پاسداری پرمکمل یقین رکھتے ہیں ۔جیسا کہ میرے بھائی سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے کہا ہم اپنی پوری توان کے ساتھ آپ کے حلقے میں کام کریں گے ۔ آج ہماری صوبائی اورضلعی ٹیم موجود ہے ۔ انکی باہمی ہم آہنگی کے ساتھ حلقے میں بہتر کام ہو گا ۔ ان شاءاللہ

شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب ، سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ، ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری پنجاب ، نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، جناب حیدر حیدری ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع لاہور ،آفتاب علی ہاشمی ضلعی سنیئرنائب صدرایم ڈبلیو ایم لاہور ، راناکاظم ضلعی نائب صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور ، جناب نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور ، علی مھدی سماجی کارکن ضلع لاہورکے علاوہ کئی دیگر ضلعی کارکن بھی موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree