ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام شہدائے پشاور کا چہلم کل منایا جائے گا، علامہ اقتدار نقوی

24 جنوری 2015

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو روایتی بیلنس پالیسی سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے دہشت گرد مخالف لوگوں کی گرفتاریاں انکی متعصبانہ سوچ کی عکاسی ہے پنجاب حکومت کالعدم دہشت گرد جماعت کے ہاتھوں یرغمال ہے خادم اعلیٰ پنجاب کا دہشت گرد گروہ کو ان کیخلاف کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروانا دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے پر کاری ضرب ہے۔ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی بھی موجودتھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں آج چہلم کی تقریبات منائی جائیں گی۔ جنوبی پنجاب کی مرکزی تقریب چوک نواں شہر ملتان میں ہوگی، جہاں پر مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے کارکنان شہداء پشاور کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کرے گی۔ قرآن خوانی کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوگا، بعدازاں شمعیں روشن کی جائیں گی اور مظاہرہ کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree