وحدت نیوز (لاہور) مولانا فضل الرحمان نے قومی کانفرنس کے نام پرتکفیریوں کو جمع کرکے شدت پسندی کو ہوا دی ہے ،مجلس وحدت مسلمین ایوان اقبال لاہور میں مسلمہ اسلامی مکتب (اہل تشیع)کے خلاف تکفیر ی نعروں کی شدید مذمت کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار ترجمان مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ اصغر عسکری نے میڈیا سیل لاہور سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ، ان کاکہنا تھا کہ اکیسویں ترمیم کا بہانا بناکرمولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں طالبان اور تکفیری مائنڈسیٹ کا دفاع کیا گیا مسلمانوں کے خلاف کفر کے نعرے لگوائے گئے،جمیعت علمائے اسلام نے آئین پاکستان سے بغاوت کی ہے،تکفیر پر مبنی دل آزار نعرے بازی پرقانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری ادا کریں ،حکومت پنجاب آئین کے آرٹیکل 295A اور 295B کے تحت اس کانفرنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کریں اور مسلمہ اسلامی مسلک کے خلاف تکفیر آمیز نعرے بازی کے جرم میں قرارواقعی سزا دی جائے۔