راولپنڈی کے مومنین کے گھروں میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی بر داشت نہیں، علامہ عسکری الہدایت

28 نومبر 2013

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عسکری ہدایت سے جنوبی پنجاب کے وفد نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ،ملاقات میں جنوبی پنجاب میں ملت جعفریہ کو درپیش مشکلا ت اور پنجاب حکومت کی امتیازی سلوک پر تفصیلی گفتگو ہوئی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عسکری ہدایت نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانبدارانہ رویہ اس بات کی غمازی ہے کہ اس جماعت سے ملت جعفریہ کو خیر کی توقع نہیں دہشت گرد تکفیری گروہ کو جنوبی پنجاب میں حکومت صوبائی وزیر قانون کے ذریعے مکمل تحفظ اورسرپرستی کر رہی ہے چشتیاں ،ملتان،فیصل آباد ،جھنگ،بھکر میں ملت جعفریہ کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے جنوبی پنجاب کے مقامی انتظامیہ کو باقاعدہ یہ احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ تکفیریوں کی مکمل معاونت کریں اب وقت کا تقاضہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں ملت جعفریہ بھرپور اپنا کردار ادا کر کے حکومت پنجاب کو جواب دیں۔



علامہ عسکری ہدایت کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین چشتیاں ،ملتان اور راوالپنڈی میں ملت جعفریہ کے ساتھ پنجاب حکومت کے جانبدارانہ سلوک پر ہر فورم پر آواز اُٹھائے گی راولپنڈی میں چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے گھروں میں پنجاب پولیس چھاپے کی آڑ میں زیورات،نقدی،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹنے میں مصروف ہے پاکستان کے محب وطن شہری یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہم پاکستان میں رہتے ہیں یا مقبوضہ کشمیر میں؟ملت جعفریہ کو پاکستان کی تاریخ میں ڈکٹیٹر ضیاء الحق اور اس کے حواریوں نے جتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا کسی حکمران نے نہیں پہنچایا بانیان پاکستان کی اولادوں کو حب الوطنی کی سزادی جا رہی ہے اُن کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کو طالبان اور تکفیری دہشت گردوں کی خوشنودی کے لئے دیوار سے لگانے کی سازش ان ظالم حکمرانوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree