ایم ڈبلیوایم کراچی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام صوبائی سیکریٹریٹ پرجشن مولود کعبہ وریلی کا انعقاد

05 مئی 2015

وحدت نیوز (کراچی) حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسب سے شہر بھر کی امام بارگاہوں اور مساجد میں اجتماعات منعقد ہوئے ۔مجلس وحدت مسلمین کے تحت نمائش چورنگی پر واقع محفل شاہ خراسان میں جشن اور محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ڈبلیو ایم ،سنی تحریک اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔محفل میلاد سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی۔ مولانا محمد حسین کریمی،مولانا آصف،مطلوب اعوان، علامہ حسن ہاشمی ، مولانا احسان دانش ، مولانا صادق جعفری ،مولانا ظل ثقلین ،علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور ،ناصر الحسینی ،حیدر زیدی ،سجاد اکبر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے فضائل امام علی علیہ الاسلام پر روشنی ڈالی جشن مولود کعبہ کے موقع پر بھرپور چراغاں کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا ۔علماء کرام نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی رہنماؤں کو حضرت علی ابن ابی طالب کی طرز خلافت کو اپنا نا چاہیے تاکہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے مقررین نے کہاکہ مسلمان متحد ہوکر اسلام دشمنوں کا مقابلہ کریں ،اس پوری امت مسلمہ مشکلات کا شکار ہے ۔ مقررین کاکہنا تھا کہ معاشرے میں عدم تحفظ ، انتشار اور دہشت گردی کے چھٹکارے کے لیے ہمیں حضرت علی کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔امام علی علیہ السلام کی زات اقدس اور آپ کے بتلائے ہوئے اصولوں پر چل کر ہم فلاح و نجات پا سکتے ہیں آپ علیہ السلام کو جو مرتبہ و فضیلت حاصل ہوئی جوکسی کو حاصل نہیں ہوئی آپ پیکر عمل و شجاعت ہیں آپ کے فضائل بلند ہیں جس کو کسی میزان میں نہیں تو لا جا سکتا ۔ پاکستان حیدری کونسل کے تحت حضرت علی کا یوم ولادت کے حوالے سے جشن مولود کعبہ کا مرکزی جلسہ مولانا خورشید عابد نقوی کی صدرات میں غفور چیمبر صدر میں منعقد ہوا۔جشن مولود کعبہ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر ،علامہ اصغر درس ،ایاز امام رضوی،علامہ محمد نقی ،مولانا محمد علی رضوی، اور کونسل کے چیئرمین سید محمود حسین زیدی نے کہا کہ مسلم امہ حضرت علی ؑ کی سیرت اور جرأت کو اپنا لے تو ہم ذلت و رسوائی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ،بعد ازاں مولود کعبہ کی مرکزی ریلی برآمد ہوئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree