11 مئی کا دن یزیدیوں کیخلاف حسینیت کی تحریک کے آغاز کا دن ہے، علامہ صادق رضا تقوی

11 مئی 2014
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ 11 مئی کا دن یزیدیوں کے خلاف حسینیت کی تحریک کے آغاز کا دن ہے، انقلاب کا نعرہ لگانا آسان ہے لیکن اس کی راہ میں آنے والی مشکلات کا مقابلہ سخت کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے نواز حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی میں علامہ سید صادق رضا تقوی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے شرکت کی۔ علامہ صادق رضا تقوی نے کہا کہ عصر حاضر میں اسلامی انقلاب کا نعرہ امام خمینی نے لگایا تھا، ایسا اسلامی انقلاب جو قرآنی اصولوں کے عین مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے قوموں کو بیدار کرنے کا جو فارمولا دیا تھا آج دنیا اس پر قائم و دائم ہے، یہ قوموں کی شعور، بیداری اور آگاہی کا راستہ ہے اور یہ دنیا کے یزیدیوں کے خلاف جنگ ہے۔ علامہ صادق رضا تقوی کا مزید کہنا تھا کہ جب قومیں اپنے حقوق کیلئے لڑنے مرنے کیلئے تیار ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت عوامی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree