سندھ کے ضمنی اور آئندہ عام انتخابات میں ایم ڈبلیوایم اپنا بھرکردارادا کرے گی،علامہ مقصودڈومکی

11 جنوری 2017

وحدت نیوز (کنب)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیر صدارت مدرسہ امام علی ؑ کنب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میںسندھ کی تنظیمی اور سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس  حیدر آبادمیں بھرپور شرکت پر سندھ کی عوام، عاشقان اہل بیت ؑ اور تنظیمی ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
                  
صوبائی کابینہ نے لاڑکانہ ، نوابشاہ اور ماتلی کے ضمنی الیکشن کا جائزہ لیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندہ دھرتی حسینیوں کی سرزمین ہے ، لہذا ہم میدان عمل میں رہ کر مجلس وحدت مسلمین کو انشاء اللہ سندہ کی پارلیمانی جماعت بنائیں گے۔ اور آئندہ عام انتخابات اور موجودہ ضمنی کی تیاری کا ابھی سے آغاز کریں گے۔
                   
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے وطن عزیز پاکستان دھشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ،  جبکہ سندہ کے چپے چپے پر دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس قائم ہیں، ان حالات میں سندہ حکومت کی پہلی اور آخری ترجیح کرپشن ہے۔ سندہ حکومت عوامی مسائل سے بے نیاز ہوکر دونوں ہاتھوں سے کرپشن کا مال بنانے میں مصروف ہے۔ لہذا ہم دھشت گردی اور کرپشن کے خلاف جمعہ 27 جنوری کو سندہ بھر میں یوم احتجاج منائیں گے۔ اور سانحہ شکارپور اور جیکب آباد کے متاثرین سے وعدہ خلافی پر سندہ حکومت کے خلاف یوم سیاہ بھی منائیں گے۔   
               
صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 30 جنوری سے پانچ دن صوبہ سندہ کا دورہ کریں گے اور شہدائے شکارپور کی دوسری برسی کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ جبکہ سندہ بھر میں ڈویژن سطح کی تعلیمی تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔  جبکہ آئندہ ھفتے دھشت گردی اور کرپشن کے خلاف حیدر آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں اضلاع کو تاکید کی گئی کہ وہ صوبائی سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری تنظیم سازی کی مشاورت سے ضلعی شوریٰ کے دستوری اجلاس منعقد کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree