کسی کارکن نے پیپلز پارٹی میں شمولت اختیارنہیں کی، شامل ہونے والےافراد کو ایم ڈبلیوایم کا کارکن ظاہر کرناناشائستہ عمل ہے،میر تقی ظفر

09 جنوری 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات میر تقی ظفر نے ایم ڈبلیو ایم کے کسی بھی کارکن کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ اپنے تردیدی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے کسی بھی عہدیدار یا کارکن نے پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی انہوں نے کہا کہ ملت تشیع سے وابستہ بیشتر افراد اور شخصیات مختلف سیاسی جماعتوں کا حصہ ہیں۔ہر ایک کو اپنی نظریاتی و فکری ہم آہنگی کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے تاہم سیاسی پارٹی میں شامل ہونے والے شیعہ افراد کو ایم ڈبلیو ایم کا کارکن ظاہر کرنا غیر سنجیدہ اور ناشائستہ عمل ہے۔پیپلز پارٹی ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی کے نام پر اس طرح کا بے بنیاد پروپپگنڈہ پارٹی کو تشخص اور سیاسی حیثیت کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔جس کا پیپلز پارٹی کے ذمہ داران کو نوٹس لینا چاہیے۔ میر تقی ظفر نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کsے تحفظ اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ایم ڈبلیو ایم کے وژن اور عملی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما و کارکنان، سماجی شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ایم ڈبلیو ایم کے کارروان میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، لہٰذا تمام سیاسی جماعتیں عملی کارکردگی کی بنیاد پر آگے آئیں، منفی و بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree