گیارہ فروری کو ایم ڈبلیوایم ضلع سکھر کی میزبانی میں ایم ڈبلیوایم کی صوبہ سندھ کی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوگا، چوہدری اظہر

06 فروری 2017

وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن شراور سیکریٹری امور تنظیم سازی منتظر مہدی نے سیکٹرکنڈرہ کا تنظیمی دورہ کیا اور تنظیم سازی کے حوالے سے کارکنان اور عہدیداران سے خطاب کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اظہر حسن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک میں جاری دہشت گردی ، کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف مضبوط آوازہے ، ملک بھر کے محروم عوام کے لئے ایم ڈبلیوایم کا وجود کسی سایہ دار درخت سے کم نہیں ، ضلع سکھر میں ایم ڈبلیوایم کی تنظیم نو  کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا ، انشاءاللہ گیارہ فروری کو ایم ڈبلیوایم ضلع سکھر کی میزبانی میں علامہ مقصودڈومکی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں سندھ بھر کے اضلاع سے تنظیمی عہدیداران شرکت کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree