علامہ مقصودڈومکی کی وفدکے ہمراہ ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ سے ملاقات

17 مارچ 2018

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ سے ملاقات کی۔ اس موقع پرسید احسان شاہ بخاری، سید مظہر علی نقوی،سیدفضل عباس شاہ، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری ج علامہ سیف علی ڈومکی، نثار احمد ابڑو، رئیس غلام یاسین برڑو، سید الطاف شاہ و دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ ملک بھر میں دھشت گردی کے سانحات میں ملت جعفریہ اور پولیس کے جوانوں کونشانہ بنایا گیا۔ جیکب آباد، شکارپور، سہون شریف اور نصیر آباد ڈویژن میں ہونے والے دھشت گردی کے واقعات ، دھشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کی نشاندہی کرتے ہیں۔ دھشت

گردی کے ان مراکز کے خلاف آپریشن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے مشکوک کردار کے باعث سانحہ جیکب آباد میں ملوث مجرم دھشت گرد رہا ہو گئے۔ سانحہ شب عاشور کے کیس کو ری اوپن کیا جائے، اور دھشت گردی کے کیسز کو فوجی عدالتوں میں چلایا جائے۔

اس موقع پر نئے تعینات شدہ ایس ایس پی فیصل عبداللہ نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے دھشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کا مشترکہ تعاون اور باہمی تعاون قیام امن کی ضمانت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree