ایم ڈبلیوایم کراچی کے رہنما صادق جعفری کا امیر علی کے قتل سمیت بچے اور جوان کے زخمی ہونے پر اظہار مذمت

22 مارچ 2018

وحدت نیوز(کراچی) شہر قائد کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی کے نزدیک دہشتگردوں کی فائرنگ سےبینکر امیر علی کے قتل جبکہ ا شیر خوار بچےعلی اصغر اور جوان علی رضا کےشدید زخمی ہونے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، کراچی شہر میں دہشت اور امن کے درمیان ایک مختصروقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کا جن بے قابو نظرآتاہے ،کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا دوبارہ آغاز تشویش ناک ہے، صوبائی حکومت او رقانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کےگردگھیراتنگ کریں ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے وحدت ہائوس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشت گردی نے وطن عزیز کو گذشتہ تیس برس سے آگ وخون میں جھونکا ہوا ہے، ملت جعفریہ کے ماہر ڈاکٹرز، انجینئرز،پروفیسرز، علماء، تاجر اور قانون دان بے دردی سے قتل کیئے گئے لیکن افسوس کسی ایک مجرم کو بھی کیفرکردارتک نہیں پہنچایا گیا،انہوں نے مزید کہاکہ ریاستی اداروں کو ستر ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانیاں دینے کے بعد وطن عزیز کے دوستوں اور دشمنوں میں فرق محسوس کرلینا چاہئے، افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ جنہوں نے مساجد، بازاروں ، درباروں، فوجی چھائونیوں اور آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کو گاجرمولی کی طرح کاٹا انہیں آج مین اسٹریم سیاست کا حصہ بنایاجارہاہےاور انہیں اعلیٰ سرکاری اداروں میں دعوتیں دی جارہی ہیں، یہ اقدامات شہدائے پاکستان کے خون سے غداری کے مترادف ہیں ۔

انہوں نےشہید امیر علی کے اہل خانہ سے اس اندہوناک واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہےاور دونوں زخمیوں کی جلد مکمل صحت یابی کی خصوصی دعاکی ہے،انہوںنے آرمی چیف، چیف جسٹس، وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز ،کورکمانڈر سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کا من وسکون تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو فوری طور پر نشان عبرت بنایا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی کے قریب میمن اسپتال کے نزدیک دہشتگردوں نے ٹویوٹاکرولا گاڑی نمبر AMT-782 پر فائرنگ کرکے نیو رضویہ کے ہی رہائشی 55 سالہ شیعہ مسلمان امیر علی ولد عزیز کو شہید کر دیا، جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں دو سالہ معصوم بچہ علی اصغر ولد علی عمران اور 30 سالہ نوجوان علی رضا ولد محمد علی زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمیوں کو میمن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق کار پر فائرنگ موٹر سائیکل سوار دو نقاب پوش دہشتگردوں نے کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree