ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور عہدیداران یوم القدس کی بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیں، علامہ صادق جعفری

23 مئی 2018

وحدت نیوز (کراچی)  عاشقان بیت المقدس عالمی یوم القدس کے موقع پر مرکزی القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر میں بھرپور شرکت کریں گے، ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور عہدیداران یوم القدس میں بھرپور عوامی شرکت کویقینی بنانے کیلئے 10رمضان المبارک سے بھرپور عوامی اور تشہیری مہم کا آغازکریں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے وحدت ہائوس کراچی میں ڈویژنل شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈویژنل کابینہ کے اراکین،تمام اضلاع کے سیکریٹری جنرلز سمیت مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی نے بھی شرکت کی ۔

علامہ صادق جعفری نےکہاکہ امام خمینی ؒ کے فرمان پر ہمیشہ کی طرح اس سال بھی جمعتہ الوداع یوم القدس شایان شان انداز میں منایا جائے گا، تحریک آزادی القدس کے زیر اہتمام نمائش چورنگی تا تبت سینٹرتک نکالی جانے والی مرکزی آزادی القدس ریلی میں بھر پور عوامی شرکت کیلئے تمام اضلاع کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں، یوم القدس کے پوسٹرز اور بینرز جلد آویزاں کردیئے جائیں گے، تمام ضلعی عہدیداران 10رمضان المبارک سے یوم القدس کی بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیں، انہوں نے مزید کہا کہ ماہ مبارک رمضان کی فیوض وبرکات سے استفادہ کیلئے مختلف اضلاع میں ہر شب اتواراجتماعی شب دعاکا انعقاد کیا جارہاہے جس میں معروف قاریان اور علمائے کرام شرکت کریں گے،سالانہ دعوت افطار اور سیمینار بعنوان برسی امام خمینی ؒ16رمضان المبارک کومنعقد ہوگا۔


 اس موقع انہوں نے کہاکہماہ مبارک رمضان کے آخری عشرے میں بفرمان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒقرآن کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری خصوصی خطاب کریں گے۔ایم ڈبلیوایم شعبہ تربیت کے زیر اہتمام سالانہ اجتماعی اعتکاف 23،24،25رمضان المبارک کو مسجد سید الشہداء،آئی آر سی میں منعقد ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree