مجلس وحدت مسلمین شہید قائد علامہ عادف حسین الحسینی کی نظریاتی جدوجہد کی پاسدار ہے،علامہ صادق جعفری

07 اگست 2018

وحدت نیوز (کراچی) استکباری قوتیں ارض پاک کو معاشی و اقتصادی بحران سے دوچار کر کے اسے عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے علامہ عارف حسین الحسینی کی 30ویں برسی کی مناسبت سے وحدت ہاوس کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ داعش سمیت دیگر استعمال شدہ مہروں کو پاکستان میں آزمانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ان سازشوں کو اتحاد و اخوت کے ہتھیار سے ناکام بنایا جائے گا۔ اس وقت اسلام دشمن عالمی طاقتیں ارض پاک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ملک کو معاشی و اقتصادی بحران اور بدامنی کا شکار کرکے اس کی سالمیت و بقا کو سنگین نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ارض پاک میں سب سے پہلے شہید قائدعارف حسینی نے امریکہ کے مکروہ چہرے اور گھناونے عزائم کو بے نقاب کیا۔۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں عوام نے تبدیلی کی حمایت کی ہے۔ جو طاقتیں انتخابی عمل کو مشکوک قرار دے رہی ہیں وہ ملک کو بحران کا شکاربنانا چاہتی ہیں۔عوام ان طاقتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سابق حکومت نے جس الیکشن کمیشن کی خود تشکیل کی تھی اس کے کردار پر شکوک و شبہات کا اظہار عوام کے لیے حیران کن ہے۔سابق حکومت کے ذمہ داران واضح کریں کہ کیا انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کلیدی پوسٹوں پر بد دیانت افراد کی تقرری کی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت کر رہی ہے۔ ملک کے داخلی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کی کسی کو اجازت دینا قومی حمیت و عظمت کے منافی ہے۔ شہید قائد عارف حسینی ملکی سیاست میں ملت تشیع کے سیاسی کردار کے زبردست حامی تھے۔مجلس وحدت مسلمین شہید قائد کی نظریاتی جدوجہد کی پاسدار ہے۔ہم دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں۔یمن، عراق فلسطین اور کشمیر سمیت جہاں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے ہم اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم ملک میں وحدت و اخوت کی داعی اور ملت تشیع کی سیاسی عمل میں شرکت کو حالات کے عین متقاضی سمجھتی ہے۔تکفیری گروہوں کی پارلیمنٹ تک رسائی میں رکاوٹ ملت تشیع کے سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کے ذریعے آنے والی حالیہ تبدیلی حوصلہ افزا ہے۔ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کو مسترد کیاجانا عوام کے سیاسی شعور میں بہتری کی نوید ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی ایس 89 میں کراچی میں عوام کے مینڈیٹ پر شب خون نہیں مارنے دیا جائے گا۔ مذکورہ حلقے میں مخالف امیدوار کو دھاندلی سے جتایا گیاجس کے خلاف تمام قانونی ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree