صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے تحت شاندار جشن معصومین ؑ کا انعقاد، شیعہ سنی علمائے کرام اور منقبت خوانوں کی شرکت

25 اپریل 2019

وحدت نیوز(کراچی) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے تحت محفل شاہ خراسان روڈ پر ھفتہ وار دعائے توسل اور جشن معصومین علیہ السلام کے سلسلے میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد جسمیں مذہبی، سیاسی، سماجی، اسکاؤٹس، منقبت و نعت خواں اور مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی مولانا نعیم الحسن نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا بعدازاں جشن معصومین ؑ سے علمائے کرام، منقبت، نعت خواں حضرات سید ناصر آغا، اسد جعفری، ماسٹر غلام عباس، شیراز الحسن، ثاقب رضا ثاقب، آغا ذیشان، نقی لاھوتی، حسن صغیر عابدی، زوہیب حسن،قائم بھوجانی، محمد مہدی، سید میثم زیدی، سید شبیر شاہ حسینی، حافظ حامد رضا، شکیل احمد نے بارگاہ  امامت  میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا نعیم  الحسن، مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ مبشر، نے خطاب کرتے ہوئے معصومین ؑ کی حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عالم اسلام کو چاہیے کہ آئمہ معصومینؑ کی تعلیمات پر عمل پیرا ھوں تو دنیا سے دہشت گردی کا  خاتمہ ہوسکتاہے مقررین نے کہا کہ کراچی میں ملت جعفریہ کے بے گناہ عمائدین کے خلاف ریاستی اداروں کا کریک ڈاؤن لمحہ فکریہ ہے، دہشت گرد اور ملت جعفریہ کے قاتل آزاد ہیں محب وطن پاکستان کے عمائدین کو کوئٹہ، ڈی آئی خان، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہے اور ھمارے ہی افراد کو جبری گرفتار کیا جا رہے۔

 علامہ احمد اقبال رضوی نے مکران کوئٹہ ہائی وے پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے بہیمانہ شہادت کی مذمت کرتے ھوئے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی آزادانہ کاروائیوں میں تیزی عوام کیلئے تشویش ناک ہے حکومت و ریاستی اداروں میں موجود متعصبانہ رویے رکھنے والے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں جسکی وجہ سے دہشت گردی ہو رہی ہے ،مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ احمد اقبال رضوی نے سری لنکا میں مسیحی برداری کے تہوار ایسڑ کے موقع پر گرجا گھروں، ھوٹلوں میں بم دھماکوں کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں و سیکٹروں افراد کے زخمی ھونے کی شدید الفاظ میں بھی مذمت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree