ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ مجالس بسلسلہ شہادت شہزادی کونینؑ اختتام پذیر

25 نومبر 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور ادارہ فروغ علوم ِ محمد ؐ وآل محمد ؑ کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی سہہ روزہ مجالس عزا بسلسلہ شہادت شہزادی کونین ،دختر پیغمبر اکرم ؐ حضرت فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کی تیسری اور آخری مجلس عزا مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی ملیر میں منعقد ہوئی جس میں نظامت کےفرائض معروف ناظم  عابدالحسینی نے انجام دیئے، تلاوت حدیث کساء کی سعادت قاری عباس رضانقوی نے حاصل کی، سوزخوانی اراکین ادارہ ترویج سوزخوانی نے پیش کی،معروف شاعر اہل بیتؑ کلیم اختر کلیم ، قیصرعباس قیصر، عارف رضوی عباس رضا نقوی نے بارگاہ جناب سیدہ ؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، مجلس عزا سے خطاب حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا حیات عباس نجفی صاحب قبلہ نے فرمایااور فضائل ومصائب جناب سیدہ ؑ بیان فرمائے۔

، بعد ختم مجلس انجمن محافظ عزا نے نوحہ خوانی وسینہ زنی کی ۔سہہ روزہ مجالس عزا میں سکیورٹی کے فرائض  جعفرطیار اسکاؤٹ کے رضا کاروں نےانجام دیئے، سبیل امام حسینؑ کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں گرم مشروبات عزاداروں کو پیش کی گئیں ،مجالس عزا میں مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت مومنین ومومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

قبل ازیں ان تین روزہ مجالس کی پہلی اور دوسری مجلس عزا سے بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید نصرت عباس بخاری صاحب قبلہ نے خطاب فرمایا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree