ضمنی انتخاب یوسی 11جعفرطیار اہل سنت اکابرین اور ماتمی انجمنوں کی ایم ڈبلیوایم کے امیدوارعارف رضا زیدی کی حمایت کا اعلان

14 دسمبر 2018

وحدت نیوز(کراچی) ملیر کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، ضلع ملیر کا شمارشہر قائد کے کثیر آبادی والے ضلع میں ہوتاہے، برسراقتدار جماعتوں نے عوام کو صرف دھوکا دیا ہے، تبدیلی کا راگ الاپنے والوں نے کامیابی کے تین ماہ گذرجا نے کے باوجود نا ہی کوئی خاطر خواہ کارنامہ انجام دیا نا ہی کسی ترقیاتی منصوبے کا آغاز کیا، 23دسمبر کے دن یوسی 11کے باشعور عوام روٹی کپڑا اور مکان کے جھوے نعرے لگانے والوں اور چوروں، لٹیروں اور بھتہ خوروں کو مسترد کردیں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اور حمایت یافتہ امیدوار برائے وائس چیئرمین یوسی 11جعفرطیار سید عارف رضا زیدی نے مختلف مقامات پر کارنرمیٹنگز اور مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔

دریں اثناءعارف رضازیدی نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کے ہمراہ عماریاسر سوسائٹی میںمعروف اہل سنت عالم دین مولانا سلیم اللہ سے ملاقات کی یوسی 11کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، مولانا سلیم اللہ نے عارف رضا زیدی کی انتخابی حمایت کا اعلان کیا اور اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایاہے، عارف رضا زیدی نے جعفرطیار سوسائٹی کی مختلف ماتمی انجمنوں اور سنگتوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنی انتخابی ترجیحات سے آگاہ کیا، ملیر جعفرطیار کی ماتمی انجمن لشکر عباس ماتمی سنگت کے بانی ندیم بھائی ،انجمن تنظیم امامیہ کے صدر قیصر جعفری اور فقرہ کمیٹی ماتمی سنگت باب الحوائج غازی ٹاون کے فیصل بھائی نےبھی عارف رضازیدی کے وژن اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثرہوکر ضمنی بلدیاتی انتخاب 2018 میں مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ امیدواربرائےوائس چیئرمین یونین کونسل 11جعفرطیار سوسائٹی ملیر سید عارف رضا زیدی کی مکمل حمایت کا اعلان کیااور اہلیان یوسی 11سے نڈر، انسان دوست ،بے لوث ،مخلص ، ایماندار، پہاڑ جیسے عزم وحوصلے کے حامل , عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سید عارف رضاز یدی کوپہاڑ کے نشان پر ووٹ ڈال کر کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree