ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیرکی جانب سے نادعلی چوک پر میلاد النبی ﷺکیمپ

15 جنوری 2014

وحدت نیوز(کراچی) جشن ولادت  با سعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکےپر مسرت موقع پر ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر لبیک کہتے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جعفرطیار یو نٹ نے نادعلی اسکوائر پر استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا، ۱۱ ربیع الاول کی شب میں استقبالیہ کیمپ پر وحدت پر مبنی ڈاکو منٹری فلم دکھائی گئی جسے تمام اہل تشیع اور اہل سنت برادران نے خوب سراہا، ۱۲ ربیع الاول کی صبح جلوس میلاد النبی ﷺ کا استقبال پھول نچاور کر کے کیا گیا ، شیعہ سنی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے سیرت نبی کریم ﷺ اور اتحاد و وحدت بین المسلمین کے عنوان پر گفتگو کی،شیعہ و سنی نعت خوانوں نے بارگاہ نبی اکرم ﷺمیں نذرانہ عقیدت پیش کیا ،  شربت کی سبیل سے شرکائے جلوس کی تواضع کی گئی ، اس موقع پر پروفیسر آصف علی نقوی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ، شرکائے جلوس میلاد البنی ﷺ اور علمائے اہل سنت کو مولانا حامد حسین مشہدی، مولانازوالفقار جعفری، مولانا حسین محسنی ،مولانا عباس مواحدی ، مولانا محمد حسین مطہری نے خوش آمدید کہا، اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی ، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ثمر عباس ، ڈاکٹر حسن جعفر، حسن عباس، اسد علی ،سعید رضا، شیراز زیدی، نقی زیدی، مختار امام، نیئر رضا  و دیگر بھی موجود تھے۔

 

استقبالیہ کیمپس پر خطاب کرتے ہوئے مختلف اہلسنت و اہل تشیع علماء کرام نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی ایماء ہر دہشتگرد تکفیری عناصر امت مسلمہ میں تفرقہ ایجاد کرنے کی ناپاک سازشیں کرنے میں مصروف ہیں، مگر پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلسے جلوسوں میں سنی شیعہ مسلمانوں کی بھرپور شرکت نے عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل کے نمک خوار ایجنٹ دہشتگرد تکفیری عناصر کے منہ پر ناصرف تمانچہ مارا ہے بلکہ انہیں ذلیل و رسوا کرکے ماضی کی طرح ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔


علماء کرام نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں فرقہ وارایت نہیں ہے بلکہ دہشتگرد تکفیری ٹولہ عالمی سامراج امریکہ کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو بھی عراق اور شام بنانا چاہتا ہے۔ جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرنے پر سنی شیعہ عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں عاشقان و غلامان حضرت محمد مصطفٰی (ص) اور اہلبیت اطہار (ع) نے جس طرح اپنے عشق محمد (ص) کا مظاہرہ کیا ہے، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ سنی شیعہ مسلمان اسلام و پاکستان دشمنوں اور امریکی سعودی ایماء پر دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے والے تکفیری طالبان کے خلاف متحد ہیں، لہٰذا حکومت بھی دہشتگرد طالبان کے ساتھ مزاکرات کرنے کے بجائے دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree