ایم ڈبلیوایم لاڑکانہ کی جانب سے رتوڈيرومیں جشن ولادت غازی عباس ع کا انعقاد

07 جون 2014

وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین لاڑکانہ تعلقہ رتوڈيرو اور صدائے امام کونسل رتوڈيرو کی جانب  سے  مولا غازی عبّاس عليہ السلام کی ولادت با سعادت کے سلسلے ميں ايک مشترکہ جشن کا پروگرام يومِ غازی عبّاس عليہ السلام منعقد کيا گيا. جس کی صدارت سيّد الطاف حسين شاه نے کی.  پروگرام نمازِ جمعہ کے بعد جامعہ مسجد و امام بارگاه سمان میں منعقد ہوا. تلاوت و منقبت خوانی کے بعد مولانا سيّد شاہد عباس شمسی نے خطابت کی،  جنہوں نے مولا کے بہترين فضائل پڑھ کر مومنين کو دلی  سکون بخشا. ان کے بعد بہترين محقق پروفيسر غلام حيدر حيدری آف کنڈيارو  نے جشن کو خطاب  کیا. پروفيسر صاحب نے  تاريخ کے کتابوں سے مولا عبّاس عليہ السلام  کے خاندان اور ان کی  شخصيت کی فضيلت و اہميت بيان فرما کر مومنين کے قلوب کو منور کیا  ۔

 

پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین لاڑکانہ کے سيکر‌یٹری جنرل برادر طارق حسين بدوی، ضلعی سيکر‌یٹری ميڈيا سيل برادر طارق رسول انڑ، تعلقہ رتوڈيرو کے سيکر‌یٹری برادر عبدالرزاق جلبانی اور علاقےکے دیگر معزز مومنين نے بھی شرکت کی. آخر میں نياز تقسيم کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree