شیعہ نسل کشی،تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکت اور سندھ حکومت کی غفلت پر کل یوم احتجاج منایا جائے گا ،علامہ مختار امامی

13 مارچ 2014

وحدت نیوز(کراچی) صوبائی حکومت بھی وفاقی حکومت کی نقش قدم پر چل پڑی ہے ، کراچی کو خون کی دلدل بنادیا گیا ہے ، شہر کے کونے کونے سے یتیم بچو ں ، بیواعورتوں کی آہیں اور سسکیاں بھی حکمرانوں کو چین و سکون کو برباد نہ کر سکیں ، کراچی میں آپریشن ایک تھیٹر ڈرامے کی صورت اختیار کر گیا ہے ، ہزاروں دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر نے کے دعویدار کسی ایک کو بھی سزا نہ دلواسکے، کراچی سمیت صوبے بھر میں دہشت گردی اور تھر پارکرمیں معصوم بچوں کی ہلاکت پر سندھ حکومت فوری مستعفی ہو جائے ۔کل بروز جمعہ سندھ کے تمام اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ اور تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکت کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختاراحمد امامی نے وحدت ہاؤس کراچی میں لبیک یا رسول اللہ (ص)کانفرنس کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ لبیک یا رسول اللہ (ص)کانفرنس سندھ کے عوام کی وطن دوستی اور عشق رسول (ص)کا مظہر ہے ، خدا کے سوا دنیا کی کوئی طاقت ہمیں خیر پور میں جلسے کے انعقاد سے نہیں روک سکتی ، سندھ بھر سے قافلے تیار ہیں جن کی حفاظت کی تمام تر ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت پر عائد ہو تی ہے، پیپلز پارٹی اور کالعدم جماعت کا گٹھ جوڑ ہمارے اداروں کو کمزور نہیں کر سکتا جس کو جتنی سازشیں کر نی ہیں کر لے ، علامہ مختار امامی نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں زیادتی پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ کراچی خونین مقتل گاہ بن چکا ہے، کوئی محلہ کوئی آبادی دہشت گردوں کی پہنچ سے محفوظ نہیں ، کراچی میں شہید ہو نے والے بے گناہ شہریوں کی ماؤں ، بہنوں اوربچوں کی آہیں و سسکیاں بھی ہمارے بے حس حکمرانوں کی نیندیں اڑانے میں کارگر ثابت نہ ہو سکیں ، سندھ حکومت کی زیر سرپرستی پولیس اور رینجرز کی جانب سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن بھی دہشت گردوں کے حوصلے پست نہ کر سکا، کراچی میں انسانی جانوں کے ضیاع کی شرح میں روز بروز اضافہ ہی ہو رہا ہے، جو کہ سندھ حکومت کی کارکر دگی پر سوالیہ نشان ہے ، قانون نافذ کر نے والے اداروں کی جانب سے گیارہ ہزار سے زائد خطر ناک دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے دعوے محض فلمی ڈائیلاگ سے زیادہ اہمیت کے حامل نہیں ، اگر دہشت گردوں کی گرفتار ی کی خبروں میں کسی حد بھی سچائی ہو تی تو کوئی ایک مجرم تو سزا پاتا۔انہوں نے کراچی میں مسلسل دہشت گردی ، شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور تھر میں ایک سو سے زائد معصوم بچوں کی موت کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو قرار دیتے ہو ئے ، ان کی فوری بر طرفی کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی میں روز ایک درجن سے زائدبے گناہ افراد کے قتل ا ورتھرپارکر میں ایک سو سے زائد معصوم بچو ں کی ہلاکت اور سندھ حکومت کی غفلت کے خلاف کل سندھ بھر میں یو م احتجاج منایا جائے گا،احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد ہو نگیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree