وحدت نیوز(مٹیاری) پیپلز پارٹی کے رہنماحاجی نیکو راہو وڈیرہ نے طاقت کے نشے میں چورہوکرسرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کےرہنما سید فدا حسین شاہ کے روزے دار کسانوں کے گھروں پر حملہ کردیا، نہتے ہاریوں پ تربدترین شدد،خواتین سے بدتمیزی،مظلوم کسانوں کے کچے مکانات کو جلا کر خاکسترکردیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں ، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ اخترحسین نے متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ان کاکہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم مظلوم کسانوں کے حقوق کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھائے گی۔