وحدت یوتھ سندھ کے زیر اہتمام ’’خود سازی‘‘ تربیتی ورکشاپ 29,30مارچ کو سہون میں ہو گی۔مہدی عباس

25 مارچ 2014

وحدت نیوز(کراچی) وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل مہدی عباس نے بتایا ہے کہ وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے زیر اہتمام نوجوانوں کی ذہنی اور فکری تربیت کے لئے سہون شریف میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ’’خود سازی‘‘ کا انعقاد مورخہ 29,30مارچ بروز ہفتہ اور اتوار کو کیا گیا ہے۔ مہدی عباس کاکہنا تھا کہ تربیتی ورکشاپ میں سندھ کے تمام اضلاع سے وحدت یوتھ پاکستان کے مسؤلین سمیت معاون مسؤل اور سیکرٹری اسکاؤٹس کو مدعو کیا گیا ہے ۔مہدی عبا س کاکہنا تھا کہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا احمد اقبال، مولانا اعجاز حسین بہشتی سمیت وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئر مین سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ اور دیگر علمائے کرام دینی و تنظیمی موضوعات سمیت حالات حاضرہ پر گفتگو کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree