وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی کا 5 روزہ دورہ خیبر پختونخواہ شروع ہوگیا۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ مانسہرہ پہنچے، جہاں پر انہوں نے جوانوں کے ساتھ نشست کی۔ اس موقع پر انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے اہداف سے جوانوں کو آگاہ کیا۔
انہوں نے نوجوانوں سے ایک فارم بھی پر کراویا، جس میں نوجوانوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ کس شعبہ میں دلچسپی رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں علامہ اعجاز حسین بہشتی نے پشاور کا بھی دورہ کیا۔
انہوں نے امامیہ کالونی میں جوانوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری یوتھ جلال حسین اور پشاور کے آرگنائزر علامہ سید زکی الحسن حسینی بھی ان کے ہمراہ تھے۔