وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے پیام وحدت کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ کنونشن میں سندھ بھر کے اضلاع شرکت کریں گے جبکہ خصوصی شرکت ناصر ملت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی نو منتخب کابینہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار علامہ مختار امامی نے صوبائی کابینہ کے الوداعی اجلاس میں کیا۔اس موقع پر کابینہ کے ارکین عالم کربلائی ،مولانا نشان حیدر ،علامہ عبداللہ مطہری، شفقت لانگا ،آصف صفوی ،ناصر حسینی،حیدر زیدی اور امتیاز شاہ بھی موجودتھے۔ علامہ مختارامامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کی حمایت کرنا اور ظالم کی مخالفت کرنا ہر دور میں ہمارا وظیفہ رہا ہے، ہم نے علامہ عارف حسین الحسینی ، ڈاکٹر محمد علی نقوی، علامہ آفتاب حیدر جعفری، علامہ دیدار علی جلبانی سمیت کئی بڑی شخصیات کی شہادتیں دیں لیکن کبھی بھی ظالم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا، الحمدللہ مجلس وحدت مسلمین نے تاریخ تشیع کو زندہ رکھتے ہوئے ظلم کے ایوانوں کے خلاف اپنی جدوجہد کا آغاز کیا ہے، جب تک ظالم کا وجود باقی ہے ہم مظلوم کی حمایت کیلئے ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گے۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی جدوجہد کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام مظلوموں کی زبان ہے،ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے بعض عرب ممالک کے ذریعے مسلم دنیا کو تقسیم کا شکار کر رکھا ہے، پاکستان کی عوام اپنے دشمن کو بھی جانتی ہے اور مسلم امہ کے بھیس میں چھپے منافقین سے بھی واقف ہے۔