ایم ڈبلیوایم ڈی آئی خان کے زیر اہتمام حسین (ع) سفیر امن، کانفرنس، سیاسی وسماجی شخصیات کا خطاب

25 ستمبر 2017

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں مجلس وحدت مسلمین ڈی آئی خان کے زیر اہتمام محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین اور امام حسین (ع) کی سیرت و کردار کو اجاگرکرنے کیلئے حسین (ع) سفیر امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور، ضلع ناظم عزیزاللہ خان اور ڈی پی او عبدالصبور سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلقات رکھنے والے علماء کرام و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول سے ہوا کانفرنس کی صدارت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ غضفر نقوی نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مال سردار علی امین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی اس کاوش کو سرہاتے ہیں کہ اس قسم کا پروگرام کرکے ڈیرہ میں امن کا پیغام دیا۔ ضلع ناظم عزیز اللہ خان نے کہاڈیرہ میں امن کو تباہ کرنے والے بیرونی قوتیں ہیں ڈیرہ کے شہری امن پسند ہیں بیرونی سازشوں کو کوبے نقاب کریں گے۔ مولانا عابد فاروقی نے امن اور بھائی چارہ کا درس دیتے ہوئے کہا کہ محرم کو پر امن بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جبکہ ڈی پی او عبدالصبور نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سجاد شیرازی اور تحصیل ممبر راجہ شوکت علی، ابو معظم ترابی، زاہد محب اللہ، انجمن تاجران کے صدر شوکت علی، سابقہ ایم پی اے کشور کمار، خطیب جامع مسجد علامہ غضنفر نقوی و دیگر مقررین نے شرکت کی جبکہ مرد اور خواتین کی کثیر تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل علامہ غضنفر نقوی نے کہا حسین امن کے سفیر ہیں اسی امن کو برقرار رکھتے ہوئے مکہ و مدینہ کو چھوڑ کر عراق کا سفر کیا لیکن سازشی عناصر نے اس امن کو قتل کرنے کی سازش کی۔ جس کے اثرات آج 1400سال بعد بھی دیکھائی دیتے ہیں۔ ہم اسی سفیر امن کے ماننے والے ہیں اور ہم ڈیرہ میں امن کی فضاچاہتے ہیں ۔سازشی عناصر کا شیعہ سنی مل کر مقابلہ کریں گے جبکہ وزیر مال علی امین گنڈہ پور کا کوٹلی امام حسین پر 119 کنال کا انتقال اور باقی زمین کو وگزار کرانے کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree