حکومت اور بیوروکریسی کی شاہ خرچیوں کا سارا بوجھ عام عوام کو برداشت کرنا پڑھ رہا ہے، علامہ جہانزیب جعفری

01 فروری 2021

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری نے کہا کہ مہنگائی کی کمی کا حکومتی تاثر درست نہیں ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے حقائق کے برعکس بیانات ان کے منصب کے شایان شان نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت بوجھ بنتا جا رہا ہے۔ملک کے تمام شہروں کی مقامی انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔خیبرپختونخوا اور مضافاتی علاقوں میں آٹے چینی کی قیمت دوسرے شہروں کی نسبت زیادہ ہیں۔یہاں کے عوام کو کئی گنا زیادہ مہنگائی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور بیوروکریسی کی شاہ خرچیوں کا سارا بوجھ عام عوام کو برداشت کرنا پڑھ رہا ہے۔قوم نے تحریک انصاف کی حکومت سے جو امید لگا رکھی تھی وہ بدترین مایوسی میں بدل چکی ہے۔ بھوک اور بے روزگاری سے تنگ افراد کی اپنے بچوں سمیت خودسوزی کے واقعات معمول کا حصہ بن رہے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کو موجودہ مہنگائی کا جواز بنا کر حکومت جان نہیں چھڑا سکتی۔اس مہنگائی کا اصل سب حکومتی اداروں کی نااہلی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت مہنگائی کو قابو نہ کر سکی تو آئندہ انتخابات میں عوام اسے بُری طرح مسترد کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree