ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواہ کی شوریٰ کا آن لائن اجلاس، تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

28 اپریل 2023

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ جہانزیب علی جعفری کی زیر صدارت صوبائی شوریٰ کا آنلائن اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی کابینہ سمیت ضلعی صدور نے شرکت کی اجلاس کے دو سیشن رکھے گئے، جس میں صوبہ کی تنظیمی صورت حال کے ساتھ ساتھ سیاسی صورتحال پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ تنظیمی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے تنظیم سازی اور یونٹ سازی کی اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،تمام ضلعی صدور کو ہدایت دی گئی کہ 30 اپریل کو اسلام آباد میں شوریٰ عمومی کے اجلاس میں صوبہ اور تمام تر اضلاع اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

 علامہ جہانزیب علی جعفری کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم سازی پر کام کیا جا سکتا ہمیں اپنے رابطے مزید بڑھا کر کام کرنا ہوگا، تنظیم سازی میں ڈیرہ اسماعیل خان ،ضلع ایبٹ آباد کی کارکردگی کو سراہا گیااور ان سے مزید بہتر کام کرنے کا کہا گیا جس کو انہوں نے قبول کیا، اس دوران صوبہ میں ہونے والے آئندہ الیکشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

 صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے ہدایت کی کہ صوبائی سیاسی کونسل کی جلد از جلد تشکیل مکمل کی جائے اور آئندہ کچھ ہفتوں میں دورہ جات کر کے پشاور میں سیاسی کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے پشاور میں ضلعی آرگنائزر کا تقرر کر دیا گیا ہے اور ان سے گزارش کی گئی ہے کہ 3ماہ کے اندر تنظیم نو کر کے رپورٹ پیش کریں انہوں نے تمام اضلاع کو اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کی تلقین کی اور کہا کہ تمام اضلاع اپنی ضلعی رپورٹ ہمراہ لائیں، آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی جس کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree