گیدو پیواڑ میں نائب صوبیدار کے قتل پر سب غمگین ہیں،مگر پوری آبادی کا محاصرہ اور پکڑ دکڑ ناقابل فہم ہے،شبیر ساجدی

18 فروری 2024

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گیدو پیواڑ میں نائب صوبیدار کے قتل پر سب غمگین ہیں۔ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔  قاتلوں کی گرفتاری پر پولیس کو ایکشن لینا چاہئے ۔ مگر پوری آبادی کا محاصرہ اور پکڑ دکڑ ناقابل فہم ہے۔سرکار انسانی حقوق کے پامالی کا خیال رکھیں ۔ عوام الناس کو مشکل میں نہ ڈالیں ۔ عمائدین اور ذمہ داران سے بات کرکے حل نکال دیا جائے ۔

زور زبردستی عوام کو ریاست سے متنفر کرے گا ۔ پیار محبت اور احساس ذمہ داری سے کام لے کر عوام کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے نہ کہ کسی فرد واحد کو گرفتار کرنے کیلئے پوری آبادی کو مشکل میں ڈالنا سرکار کی دہشت اور انسانی حقوق کی پامالی سمجھی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree