کُرم کے شیعہ سنی عوام نے انجینئر حمید حسین کو ووٹ دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ انتہاء پسندی نہیں امن بھائی چارہ چاہتے ہیں، علامہ جہانزیب جعفری

23 فروری 2024

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صدر علامہ جہانزیب جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے ضلع کرم کے الیکشن میں عظیم فتح حاصل کی ہے، تمام شیعہ سنی مسلمانوں نے انجینئر حمید حسین کو ووٹ دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ انتہاء پسندی نہیں امن بھائی چارہ چاہتے ہیں، علاقے کی پرامن اور باشعور عوام نے مسلک و مذہب سے بالاتر ہو کر پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ووٹ دیا، اب انتظامیہ اور خواص کی ذمہ داری بڑھ چکی ہے، عوام کی امنگوں اور آرزوؤں کے عین مطابق امن وامان کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں، جس جانب سے بھی شرپسند عناصر سر اٹھائیں انکے خلاف قانوں کے مطابق سخت کاروائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے، ہم پاراچنار کے تمام اداروں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جہاں پر بھی تخریب کاری ہو بے گناہ افراد کے خلاف کاروائی کی بجائے حقیقی محرک کو ڈھونڈ کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، حکومت کے پاس بے شمار وسائل اور امکانات موجود ہیں گزشتہ کئی برسوں سے ہونے والے جان لیوا واقعات میں ملوث کسی بھی دہشت گرد کی گرفتاری نہیں ہوئی الٹا دونوں جانب سے ہر بار بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جاتا رہا ہے، پیواڑ کے واقعہ میں بھی حکومت نے حدود سے تجاوز کرتے ہوئے جانبدارانہ رویہ اختیار کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں مذہبی ہم آہنگی کی فضاء قائم ہو رہی ہے، عوام روز روز کی لڑائیوں سے تنگ آ چکے ہیں وہ امن کے ساتھ رینا چاہتے ہیں تاکہ علاقے کی تعمیر وترقی کا کام ہو سکے، اس صورتحال کو ہرگز سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ہم ہر قدم پر اتحاد و وحدت کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور امن وامان کے لئے ہونے والی تمام کوششوں کو سراہا جائے گا، لہذا معاملات کو حل کرنے کے لیے ذمہ دارانہ و منصفانہ رویے اور اقدامات کی اشد ضرورت ہے تاکہ حساس اور دفاعی لحاظ سے اہمیت کے حامل علاقے میں تناؤ کی صورتحال کو بہتر کیا جا سکے اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree