شہید عارف الحسینی کے افکار کو اپنا کر پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے، علامہ عبدالحسین

07 اگست 2013

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ترجمان علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ) کے افکار کو مشعل راہ بنا کر پاکستانی قوم تمام بحرانوں سے نکل سکتی ہے۔ شہید قائد نے حقیقی معنوں میں امام خمینی (رہ) کا روحانی فرزند ہونے کا حق ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف الحسینی کی برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کو یہ اعزاز ہے کہ قائد شہید کے مشن کو زندہ کیا اور ان کے افکار کو لیکر آگے آئی۔ پاکستان کے حالات کسی صورت بھی اس امر کے متقاضی نہیں کہ ہم ایک دوسرے پر تنقید کریں، اگر کوئی ملک و ملت کیلئے کوئی بہتر اقدام کرتا ہے تو اس کو سراہا جائے اور اگر کوئی کچھ نہیں کرتا تو اس پر تنقید کرنے کی بجائے ہمیں اس اندھیرے میں خود شمع روشن کرکے اپنا فرض ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جن بحرانوں میں گھرے ہوئے ہیں، ان کا آسان حل یہی ہے کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ) کے مشن اور افکار کو اپنا لیا جائے، کیونکہ قائد شہید کی شخصیت بے پناہ خصوصیات کی حامل تھی، شہید کے افکار پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید قائد پاکستان میں استعمار دشمنی کی علامت بن گئے تھے، اسی جرم میں انہیں شہید کیا گیا۔ تاہم شہید قائد نے حقیقی معنوں میں امام خمینی (رہ) کا روحانی فرزند ہونے کا حق ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree