وحدت نیوز (ہری پور) شرکاء ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی اورشیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری وسیم اظہر ترابی نے خطاب کیا۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع ہری پور اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہری پور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ قبلہ اول کو یہودی و صیہونی طاقتوں سے آزاد کرانے اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس ریلی امامیہ مسجد ہری پور سے روانہ ہو کر مین بازار سے ہوتی ہوئی پنیاں چوک جی ٹی روڈ پہنچی۔ جہاں شرکاء ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی اور شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری وسیم اظہر ترابی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کیخلافف فلک شگاف نعرہ بازی کی۔
ہری پور میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام القدس ریلی