وحدت نیوز ( اسلام آباد )مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الحسین الحسینی نے اسلام آباد میں منعقدہ دفاع وطن کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہماری جنت نظیر وادی پاکستان کو دہشت گردی اورمسائل کا گڑھ بنادیا گیا ہے،ہر سو قتل عام ہے ، ہر طرف لاشوں کے انبار ہیں ، ہماری نومنتخب حکومت نے عوام کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ہے ، مسلم لیگ ن ملک میں عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے بجائے دہشت گردوں کی سرکا ری سرپرستی کر رہی ہے ۔کے پی کے اور بالخصوص پشاور میں دہشت گردوں کا مراکز پر تمام شواہد کے باوجود قانونی کاروائی نہ کرنا حکومت اور سکیورٹی اداروں کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ ملت جعفریہ اب بیدار ہے اور اپنے حقوق کا دفاع کر نا بخونی جانتی ہے۔الحمد اللہ مجلس وحدت نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلومین کی ہر مشکل وقت میں بھر پو ر حمایت کی ، پاراچنار ہو ،گلگت ہو ، کراچی ہو، کوئٹہ ہو، لاہور ہو ، پشاور ہو ، فلسطین ہو ، شام ہو ، بحرین ہو یامصر مجلس وحدت نے ہر منطقہ کے محروموں کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔انشاء اللہ ہم میدان میں حاضر رہیں گے، اور کسی بھی مشکل گھڑی میں اپنی ملت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، اور شہید قائد کے فکر و فلسفے پر عمل کر تے ہو ئے اپنے خون کے آخری قطرے تک ہر مظلوم کی حمایت اور ہر ظالم کی مذمت کرتے رہیں گے۔
طالبان ملک کا امن تباہ کر رہے ہیں اور حکومت تماشہ دیکھ رہی ہے ، علامہ عبد الحسین