کالعدم جماعت کی ایماءپر ایم ڈبلیوایم سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی پر جھوٹا مقدمہ درج، قائدین کا اظہار مذمت

10 ستمبر 2020

وحدت نیوز(ماتلی)ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دباؤاور بلیک میلنگ کے بعد بدین پولیس نے وطن دوست رہنما ، اتحاد بین المسلمین کے داعی او ر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی کے خلاف توہین صحابہ کے الزام کا جھوٹا مقدمہ درج کردیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنما محمد یعقوب حسینی کے خلاف کالعدم دہشت گرد جماعت کے مقامی کارندے مولوی محمد ہاشم ولد عبد المجید خان کی مدعت میں دفعہ 295-Aاور298-Aکے تحت تھانہ ماتلی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت اور مقامی پولیس ڈی ایس پی خالد رستمانی کی بھر پور رکاوٹوں کے باوجود نیو دمبالو میں مرکزی جلوس عاشورا کی قیادت کرنے پر کالعدم جماعت اورپولیس یعقوب حسینی کے خلاف سرگرم عمل تھیں،پہلے جلوس عاشورا کو بنیاد بنا کر بے بنیاد ایف آئی آر کاٹی گئی اب توہین صحابہ کا جھوٹا الزام لگا کر ایک اور بےبنیاد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

یعقوب حسینی پر کالعدم جماعت اور مقامی پولیس کے گٹھ جوڑ کے سبب قائم جھوٹے مقدمات پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی اور صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ، آئی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کے مطالبہ کیا کہ ماتلی کے امن وتباہ ہونے سے بچایا جائےاور ایم ڈبلیوایم کے رہنما یعقوب حسینی کے خلاف قائم جھوٹے مقدمات فوری ختم کرکے کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree