عالمی یوم القدس انقلاب اسلامی و مسلمانوں کی فتح و کامرانی کا دن ہے،علامہ وحید کاظمی

27 جولائی 2014

وحدت نیوز(ہری پور) عالمی یوم القدس انقلاب اسلامی و مسلمانوں کی فتح کا دن ہے اسرائیلی جارحیت و ناحق قتل عام پر عالمی استعماری طاقتوں کی بھرپور مزمت کرتے ہیں فلسطین و غزہ کے بے گناہ کشتدگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں دنیائے اسلام کے تمام حکمرانوں کا یہ فرض ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ مظلوم فلسطین و غزہ کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف آواز حق بلند کریں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا وحید عباس کاظمی نے شرکائے القدس ریلی سے دوران خطاب کیا۔

 

انہوں نے کہا بیت المقدس قبلہ اول پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ اور غزہ میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے یزیدی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا مسلمانوں کا اہم فریضہ ہے غزہ کے مظلوموں سے اظہار حمایت کا علم بلند کیا جائے اور شیطان بزرگ امریکہ کے حواریوں کے تسلط کے خاتمہ کیلئے عالم اسلام اپنے اتحاد کو یقینی بنائے انہوں نے کہا روح اللہ امام خمینی ؒ نے رمضان الکریم کے آخری جمعہ کو یوم القدس منانے کا حکم دیا تھا جسے فریضہ سمجھتے ہوئے لبیک کہتے ہوئے القدس ریلی کااہتمام بروایت حسب سابق کیا جاتا ہے اور یہ احتجاج قبلہ اول القدس کی آزادی تک جاری رہے گا ۔ القدس ریلی کا آغازامامیہ مسجد سائیں سہیلی روڈ سے ہوا جو مین بازار سے ہوتی ہوئی پنیاں چوک میں اختتام پذیرہوئی شرکاء ریلی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور اپنے ہاتھوں میں بینر و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے و شعار درج تھے شرکاء ریلی میں مولانا وحید عباس، پروفیسر اسرار حسین، فیاض حسین ، احسن علی، نئیر عباس جعفری ، ابرار حسین ، وسیم اظہر ترابی و دیگر شریک تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree