غزہ میں اسرائیلی ظلم و بر بریت نا قابل برداشت اور عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایم ڈبلیوایم ڈی آئی خان

27 جولائی 2014

وحدت نیوز ( ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈی آئی خان ڈویژن کے زیر اہتمام جمعتہ الوداع یوم القدس کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اور امامیہ سٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈی آئی خان ڈویژن کے رہنماؤں نے کی۔ ریلی میں نوجوان اور مومنین ایک بڑی تعداد میں شریک تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ، اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے ریلی جامع مسجد شیعہ لا ٹو فقیر سے شروع ہوئی اور مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی چوگلہ پر اختتام پزیر ہوئی۔

 

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈی آئی خان ڈویژن کے رہنماؤں نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین غزہ میں اسرائیلی ظلم و بر بریت نا قابل برداشت اور عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اسرائیل فلسطین میں کھلی دہشتگردی کر رہا ہے جس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی جرم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ اسلامی ممالک کی خاموشی نے ثابت کر دیا کہ یہ حکمران صیہونیوں کے ایجنٹ ہیں انکو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ۔رہنماؤں نے کہا کہ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور القدس کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھیں گے اور اسی طرح اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنماؤں نے ڈی آئی خان میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے گزشتہ روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید اختر شاہ کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ،ریلی کے آخر میں اسرائیل کا پرچم نذر آتش کیا گیا جسکے ساتھ ہی فضا مرگ برگ امریکہ مرگ برگ اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree