علمائے کرام نے سانحہ روالپنڈی کے ذریعے ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں کو بہت بہتر انداز میں ناکام بنا دیا،علامہ سبطین حسینی

29 نومبر 2013

پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آرگنائزر علامہ سید سبطین حسینی نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیکر ہی ہم وطن عزیز کو مسائل و مشکلات کے دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا تاہم امریکہ نواز حکمرانوں نے پاکستان کو امریکہ کالونی بنا دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی استکباری قوتوں اور ان کی مقامی ایجنٹوں کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وطن عزیز میں مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جائے ، اور سانحہ راولپنڈی بھی اس سلسلے کی کڑی محسوس ہوتا ہے، تاہم تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں کو بہت بہتر انداز میں ناکام بنا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام نے جس طرح سانحہ روالپنڈی کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال اور دشمن کی سازش کو اتحاد و وحدت سے ناکام بنایااسی طرح اتحاد کو مزید فروغ دیتے ہوئے وطن عزیز کو درپیش گوناں گوں مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ خیبر پختونخوا میں عوام کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے، تاہم افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تحریک انصاف کی مخلوط صوبائی حکومت نے اب تک عوام کو بری طرح مایوس کیا ہے، جب تک دہشتگردی کیخلاف ٹھوس موقف نہیں اپنا یا اس سلسلے کو روکنا ناممکن ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree