وحدت نیوز(ٹانک) مجلس وحدت مسلمین ٹانک کا اجلاس گرہم بلوچ میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا وحید عباس کاظمی صوبائی سیکرٹری اطلاعات عدیل عباس زیدی اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کےسیکرٹری جنرل علامہ زاہد جعفری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کثرت رائے سے سید عبدالحسنین شاہ کو ایم ڈبلیو ایم ضلع ٹانک کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی نے کہا کہ سرزمین شہداء ٹانک پر عظیم شہداءکا گرنے والا خون ہر گز رائیگاں نہیں جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے تشیع پاکستان میں موجود مایوسی کو توڑا اور اسی طرح ٹانک کی سرزمین پر بھی تشیع اپنی آب و تاب کے ساتھ اپنے وجود کا اظہار کر ے گی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ٹانک میں جلد منظم اور متحرک تنظیم کے طور پر منظر عام پر آئے گی۔