محمد صادق ایم ڈبلیوایم تحصیل پرواضلع ڈی آئی خان کے سیکریٹری جنرل منتخب

12 ستمبر 2014

وحدت نیوز (ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل علامہ زاہد جعفری نے تحصیل پروا کا دورہ کیا۔ جہاں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے  کہا کہ آج پورے پاکستان میں شیعہ نسل کشی جاری ہے ، ہر طرف ہمارے حقوق غصب ہورہے ہیں۔ کراچی میں پچھلے کئی سالوں سے چن چن کر اہل تشع کو قتل کیا جا رہا ہے علامہ علی اکبر کمیلی کو شیعہ ہونے کی وجہ سے شہید کیا گیا مگر اس دوران ضروری ہے کہ ہم اپنے صفوں میں اتحاد ووحدت کی فضاء قائم کریں  ۔ اس موقع پرتحصیل پروا کی سطح پر ایم ڈبلیوایم کی تنظیم سازی کا عمل بھی مکمل کیا گیا جس میں کارکنان نے کثرت رائے سے محمد صادق کو ایم ڈبلیوایم تحصیل پروا کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آج پاکستان میں وہ کام کر رہی ہےجس سے پاکستان کی ملت جعفریہ  کو ضرورت تھی۔ملت کی خدمت کے لئے ہمیں اس کاروان کا حصہ بننا چاہئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree