پشاور، علامہ عبدالحسین کا وفد کے ہمراہ آل سینٹس چرچ کا دورہ، بشپ اعجاز گل سے تعزیت

27 ستمبر 2013

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبد الحسین الحسینی نے ایک وفد کے ہمراہ اتوار کے روز دہشتگردی کا نشانہ بننے والے آل سینٹس چرچ کا دورہ کیا۔ اور وہاں بشپ اعجاز گل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس مسول ارشاد حسین اور مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان بھی موجود تھے۔ علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے کہا کہ درندہ صفت دہشتگردوں نے چرچ میں دھماکے کرکے اپنے اس غیر انسانی فعل سے واضح کردیا ہے کہ وہ وطن عزیز کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ مگر یہ ان کی بھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مر تو سکتے ہیں مگر وطن عزیز کے استحاکم پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے مسیحی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے اس عظیم سانحہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور پشاور سمیت پورے پاکستان میں اپنے مسیحی بھائیوں کے شانہ بشانہ رہی۔ اس موقع پر بشپ اعجاز گل نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، دہشتگرد ہمیں ہرگز خوفزدہ نہیں کر سکتے۔ ہم ان دہشتگردوں کو ملکر شکست دیں گے۔علاوہ ازیں گزشتہ رات مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کی کابینہ نے بھی آل سینٹس چرچ کا دورہ کیا اور وہاں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree