کراچی قتل گاہ بن گئی ہے، عوام محفوظ ہیں نہ علما، علامہ وحید کاظمی

08 ستمبر 2014

وحدت نیوز ( پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی نے اکبر کمیلی کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستانی قوم خصوصا ملت تشیع کے لئے ایک قتل گاہ بن گئی ہے، حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں رہی ہے، کراچی میں ہمیشہ بے گناہوں کا خون بہایا جاتا ہے، جبکہ نواز شریف، چوہدری نثار اور قائم علی شاہ صرف بیان بازی تک محد ود رہتے ہیں، کبھی عملی قدم نہیں اٹھاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قتل عام اسی طرح جاری رہا تو انتہائی قدم اٹھانے پر ہم بھی مجبور ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک انارکی کی صورت حال سے گزر رہا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پی پی نظام حکومت چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، یوں اقتدار میں رہنے کا انکو اب کوئی حق حاصل نہیں رہا۔ چنانچہ ملک کے بہترین مفاد میں یہی ہے کہ یہ لوگ حکومت چھوڑ کر اب اپنے گھر چلے جائیں کیونکہ عوام پر اب یہ حکمرانی کا حق کھو چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے حالات میں کراچی میں جلد از جلد فوجی آپریشن شروع کیا جائے اور اس دوران دہشتگردوں سے کسی طرح کی رعایت نہ کی جائے۔ انہوں نے علامہ اکبر کمیلی کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree