ریاست کی اولین ذمہ داری امن و امان کی فراہمی ہے، علامہ سید ہاشم موسوی

30 مئی 2013

ریاست کی اولین ذمہ داری امن و امان کی فراہمی ہے علامہ سید ہاشم موسویوحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے ملک میں جاری دہشتگردی اور خاص کر کراچی کے بدترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایاکہ کوئی ملک بغیر امن و امان کے ترقی نہیں کرسکتا ۔ملک کے ریاستی اداروں کی اولین ذمہ داری یہ ہے کہ امن و امان فراہم کرے بصورت دیگر عہدوں پر باقی رہنے کا قانونی اور اخلاقی جواز ختم ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ایک شخص کی ہلاکت پر بھی پورا ملک حرکت میں آکر مسئلے کو ختم کرتا ہیں جبکہ پاکستان میں دہشتگردی کی لعنت سے اب تک ہزاروں گھر اجڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی جان کا کوئی قیمت نہیں ہے، حکومتی اداروں میں دہشتگرد ٹولے کے ایجنٹ کی موجودگی سے حالات روز بروز کشیدگی کی طرف جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ روشنیوں کا شہر کراچی قتل و غارت کی وجہ سے مقتل بنا ہوا ہے اور سیکورٹی فورسز خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں ،ان حالات میں ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔

علامہ ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستانی عوام خود اپنی صفوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کا مظاہر ہ کریں تاکہ کوئی ناپاک دہشتگرد ٹولہ انکے صفوں میں داخل نہ ہوسکے ۔نئی پارلیمنٹ اور نئے صوبائی اسمبلیوں سے بھی یہی توقع ہے کہ پاکستان کودہشتگرد وں کے لعنت سے نجات دلانے کی حتی الوسع کوشش کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے حالیہ دہشتگردی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو لگام دیکر مظلوم عوام کی فریاد رسی کرے، ورنہ خدانخواستہ حکومت اور ریاستی ادارو ں کی اس غفلت کے نتیجے میں پاکستان میں کہیں خانہ جنگی شروع نہ ہو ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree