وحدت نیوز(کوئٹہ) شہدائے یوم القدس کوئٹہ کے اہل خانہ میں امداری رقوم کے چیک تقسیم کر دیئے گئے ، بلوچستان حکومت کی جانب سے امدادی رقوم کے چیک ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹریٹ میں خانوادہ شہداء میں تقسیم کیئے گئے ، کل ۳۱شہداءکے لواحقین میں چیک تقسیم کیئے گئے ، باقی لواحقین میں چیک دستاویزات مکمل ہو نے پر تقسیم کیئے جائیں گے،معزز مہمانان چیف آف ہزارہ قبائل جناب سردار سعادت علی ، جناب حاجی قیوم علی چنگیزی ، جناب مظفر علی چنگیزی، جناب پروفیسر تاج، رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا رضوی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ہاشم علی موسوی ، ڈویژنل سیکریڑی جنرل جناب سید عباس علی، کونسلر کربلائی رجب علی نے شہداء کے لواحقین میں چیک تقسیم کیے۔ دیگر مہمانوں میں کونسلر کربلائی عباس علی، کونسلر سید مہدی ، ایم ڈبلیو ایم کابینہ کے کامران علی ، غلام مہدی اور دیگر دوستوں نے شرکت کیں۔