شہدائےعلمدارروڈ کی برسی کا مرکزی اجتماع 18 جنوری کو منعقد ہوگا، علامہ ہاشم موسوی

07 جنوری 2019

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام مورخہ 18 جنوری کو سانحہ 10 جنوری کے شھداء کی برسی منائی جائیگی جس میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر سیاسی شخصیات کی شرکت متوقع ہے،کوئٹہ کے غیور ہزارہ مومنین سمیت ملک بھر کے مومنین یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں جس طرح 2013 میں عملی اتحاد کا مظاہرہ کیا تھا جس کے نتیجے میں مومنین نے ایک بے حس حکومت کو گرایا تھا، یہ بات امام جمعہ کوئٹہ اور رکن شوری عالی علامہ سید ہاشم موسوی نے گزشتہ روز ایم ڈبلیو ایم جنرل باڈی میٹنگ کے دوران کہی۔

مرکزی رہنما رکن شوری عالی اور سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے کہا کہ قوموں اورملکوں کی تاریخ میں کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جو عام ایام کے برعکس بہت گہرے نقوش چھوڑ جاتے ھیں۔قربانی کی لازوال داستانیں رقم ہوتی ہیں، کچھ جام شہادت نوش کر کے امر ہو جاتے ہیں اور کچھ غازی بن کر سرخرو ہوتے ہیں۔ تب جا کر کہیں اپنے وقار اور علیحدہ تشخص برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

ایسا ہی ایک دن 10 جنوری 2013 کا ہےاور آج کا دن ان شہیدوں، غازیوں اور ان مائوں، بہنوں، بیٹیوں اور بیوئوںکو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوںنے اپنے جگر کے ٹکڑوں کی قربانی دی۔  اور آج ایک عزم کرنے کا بھی دن ہے کہ ہم رہیں یا نہ رہیں آئیندہ آنے والی نسلیں بے گناہ شہیدوں کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دیںگے۔

 ڈویژنل جنرل سیکریٹری کربلائی رجب علی نے کہا کہ علمدار روڑ کا تاریخی پر امن احتجای دھرنے سے پوری دنیا میں ہماری مظلومیت کی سدا گونجی خود کش دھماکہ میں شہید ہونے والے شہداء نا قابل فراموش سانحات میں سے ایک ہے ڈویژنل شوری بزرگان کے سیکریٹری نے کہا کہ ہماری کامیابی کا راز اتحاد میں ہے ہمیں اپنی شہداء کو نہیں بھولنا چاہیئے۔

اس میٹنگ میں مرکزی رہنما رکن شوری عالی اور سابق وزیر قانون سید محمد رضا، رکن شوری عالی اور  امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی ڈویژنل جنرل سکریٹری کربلائی رجب علی، شوری ڈویژنل شوری بزرگان کے ممبران و کارکنوں نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree