وطن عزیز کو نقصان عزاداری نے نہیں تکفیری سوچ نے پہنچایاہے ، علامہ ولایت حسین جعفری

01 اکتوبر 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) ماہ محرم الحرام میں دہشتگرد مجالس عزاء کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے،حکومت سیکورٹی انتظامات کرے۔ عزاداران امام حسین علیہ السلام پر امن اور ظلم کے خلاف ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے محرم الحرام کے دوران مجالس ، سیکورٹی اور دیگر معاملات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال ماہ محرم الحرام میں پاکستان کے ہر شہر میں مجالس اور ماتم داری کا انعقاد ہوتا ہے اور عزاداران سید الشہداء علیہ السلام ان مجالس میں شرکت کرتے ہیں۔مجالس کا یہ سلسلہ سینکڑوں سالوں سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام عزاداران امام حسین علیہ السلام پرامن ہیں اور تاریخ کے سب سے بڑے ظالم یعنی یزید کے خلاف احتجاج کرتے آئے ہیں انکا کہنا تھا کہ عزاداری نے ملک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا مگر بعض تکفیری ایسے ہیں جو صبح و شام عزاداری امام حسین ؑ کی مذمت کرتے نظر آتے ہیں اور مجالس، عزاداروں اور جلوسوں پر جتنے حملے ہوتے ہیں ان میں یہی تکفیری گروہ ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ماہ عزاء میں جگہ جگہ مجالس اور ماتم داری کا انعقاد ہوگا اور عوام بڑی تعداد میں ان مجالس میں شریک ہونگے۔ حکومت ماہ محرم الحرام میں سیکورٹی کا انتظام یقینی بنائے، جن مساجد اورامام بارگاہوں میں مجالس کا انعقاد ہونے والا ہے وہاں انتظامیہ کے افراد تعینات کئے جائے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداران امام حسین علیہ السلام نے ہر سال نظم و ضبط کی بہترین مثال دی ہے، حکومت کو ان کی جانب سے کسی تلخ رویے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اسکے علاوہ نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے اسکاوٹس کے رضا کار بھی انتظامیہ کے ساتھ ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree