ختم نبوت ﷺ قانون میں ترمیم، لاپتہ شیعہ افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کا احتجاج

07 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(کوئٹہ) ختم نبوت ﷺ قانون میں ترمیم، لاپتہ شیعہ علماءوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف اور احتجاجاً گرفتار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری  جنرل علامہ حسن ظفر نقوی سے اظہار یکجہتی کیلئےایم ڈبلیوایم کے تحت جامع مسجد کلاں کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، احتجاجی مظاہرے میں عوام  کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین کے   مرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ امت مسلمہ کے ایمان کا حصہ اور آئین پاکستان کا لازمی جز ہے، حکمران لادین قوتوں کی خوشنودی کیلئے اسلامی اصولوں کے ساتھ مذاق بند کریں، انہوں نے کراچی سمیت ملک بھر سے جبری طور پر گمشدہ شیعہ علماءوجوانوں کی عدم  بازیابی کے خلاف بزرگ مجاہد عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کی احتجاجی جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شیعیان  کوئٹہ تمام شیعہ اسیران کی بازیابی کے لیئے اپنے علمائے حق کے شانہ بشانہ ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree