ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی آغا رضا کوبلوچستان کی صوبائی کابینہ میں وزارت قانون سمیت تین اہم وزارتوں کے قلمدان تفویض

14 جنوری 2018

indexوحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی آغاسید محمد رضا کو بلوچستان کی نئی اتحادی حکومت میں تین (3)اہم وزارتوں 1-وزارت قانون وپارلیمانی امورو پروسکیوشن، 2-وزارت جنگلات اور  3-وزارت لائیو اسٹاک کے قلمدان تفویض کردیئے گئے ہیں،اطلاعات کے مطابق چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق نے نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن میں چودہ 14وزراء کے ناموں  اور ان کے قلمدانوں کااعلان کردیاہے، جس کے مطابق وزارت قانون وپارلیمانی امورو پروسکیوشن، وزارت جنگلات اور  وزارت لائیو اسٹاک کے محکمہ جات ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی سید محمد رضا کو تفویض کیئے گئے ہیں،چیف سیکریٹری بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کا عکس ذیل میں موجود ہے۔

 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree