شیعہ ہزارہ قوم ایم ڈبلیوایم کے پلٹ فارم ر متحد ہوکر دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کرسکتی ہے ، برکت علی بھیاء

09 جولائی 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اپنے پہلے سیاسی پاور شو کے سلسلے میں انتخابی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ ہزارہ ٹاؤن کے مرکزی علاقے علی آباد میں منعقدہ جلسہ عام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ تربیت کے مرکزی سیکرٹری علامہ اعجاز بہشتی، ایم ڈبلیو ایم کے سابق رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، سابق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ سیدعباس موسوی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار برکت علی بھیاء سمیت دیگر رہنماؤں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جلسہ عام میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار برکت علی بھیاء کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں شیعہ ہزارہ قوم کو اس وقت سب سے پہلے دہشتگردی کا مسئلہ درپیش ہے۔

شیعہ ہزارہ قوم ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے پورے پاکستان میں آباد شیعہ ملت و دیگر مظلوم اقوام کیساتھ یکجاء ہوکر دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں جس سازش کے تحت شیعہ ہزارہ قوم اور دیگر اقوام میں نفرت کی فضاء کو پروان چڑھایا گیا، اسے ختم کرنا میری اولین ذمہ داری ہوگی۔ پاکستان میں گذشتہ دو دہائیوں سے شیعہ ملت پر جاری مظالم کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی سازش کی گئی، لیکن ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے پورے ملک میں اس تاثر کو ختم کیا۔ آج ریاستی اداروں سے لیکر خود حکومت بھی یہی کہتی ہے کہ یہ یک طرفہ دہشتگردی ہے، جس کا نشانہ پاکستان کی مظلوم شیعہ ملت بنی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree