وفاقی حکومت کی ہدایت پرزائرین کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایم ڈبلیوایم وفدکی ایڈیشنل ہوم سیکریٹری سے ملاقات

09 نومبر 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے ایک وفد نے بلوچستان سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل ہوم سیکریٹری جناب سید مہراب شاہ صاحب سے ملاقات کی ،وفد نے تفتان اور کوئٹہ میں زائرین کو درپیش مسائل سے متعلق فیڈرل گورنمنٹ آف پاکستان وزارت داخلہ کی طرف بلوچستان حکومت کو لکھے گئے آفیشل خط کے حوالے سے ملاقات کی جس میں زائرین کو بروقت سکیورٹی دینے میڈیکل کیمپ اور مناسب سہولتیں مہیا کرنے کی آفیشل خط سے متعلق پیش رفت پر بات چیت ہوئی ۔

انہوں نے زائرین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن حکومتی تعاون کی یقین دہانی کی،اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے جنرل سیکریٹری کربلائی رجب علی ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری کامران حسین، ڈویژنل شوری کے سیکریٹری حاجی قربان علی توسلی، ڈپٹی سیکریٹری حاجی حسین، سیکریٹری روابط سید انوار نقوی اور سیکریٹری یوتھ جناب ارباب لیاقت شامل تھے۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ممبر ایگزیکٹیو پولیٹیکل کونسل سید محسن شہریار کی وزیر مملکت برائے داخلہ امورشہریار آفریدی سے ملاقات کےبعد بلوچستان حکومت کو بذریعہ خط احکامات جاری کیئے گئے تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree