اسلام دشمن سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف و انتشار کو ہوا دے رہی ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

19 مارچ 2022

وحدت نیوز (نصیرآباد) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیراہتمام اضلاع میں تنظیم سازی کے سلسلے میں ضلع نصیر آباد کا اہم اجلاس صوبائی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل و سربراہ تنظیم سازی کمیٹی مقصودعلی ڈومکی (مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلین پاکستان) کے زیرصدارت دفتر جماعت اسلامی ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کی رکن جماعتوں کے رہنما علمائے کرام اور تنظیمی رہنما شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم نے ہم مسلمانوں کو آپس میں اتحاد و اخوت کا درس دیا ہے جبکہ تفرقے اور اختلاف و انتشار سے روکا ہے۔ قرآن کریم کی نظر میں مومنین آپس میں بھائی بھائی ہیں۔  اسلام دشمن سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف و انتشار کو ہوا دے رہی ہیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر بشیر ماندائی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل نے اتحاد بین المسلمین کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔اجلاس میں اتفاق رائے سے جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا رستم علی نورانی کو ضلعی صدر مولانا مشتاق حسین عمرانی کو جنرل سیکریٹری خاوند بخش کھوسہ اور علامہ سید ظفر عباس شمسی کو نائب صدور مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی کابینہ تشکیل دی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree